مولانا وصی احمد شمسی صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے

مولانا وصی احمد شمسی 19جمادی الاخری 1445 ھ مطابق 2 جنوری 2023ء بروز منگل انتقال ہو گیا ہے، مولانا مہینوں سے بیمار تھے، راقم ان کی عیادت کے لئے ان کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، بڑے ہی ملنسار اور خوش مزاج تھے، علم و ادب کا روشن ستارہ تھے، مولانا کئی کتابوں کے مصنف ہیں، مولانا عبد الرحمن دربھنگوی امیر شریعت خامس کے چھوٹے داماد تھے۔اللّٰہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے آمین

مولانا کا مختصر سوانحی خاکہ

آپ کی پیدائش خاندانی روایت کے مطابق مارچ 1946ء میں مردم خیز بستی روپس پور ضلع دربھنگہ میں ہوئی، بچپن ہی میں آپ کے سر سے والد محترم کا سایہ عاطفت اٹھ گیا۔تعلیم و تربیت والدہ اور بڑے بھائی کی سرپرستی میں ہوئی، ابتدایی تعلیم پرائمری اردو مکتب دھمساین میں ہوئی ،مزید اعلی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے ماموں امیر شریعت خامس حضرت مولانا عبد الرحمن کے ہمراہ 1956ء میں مدرسہ حمیدیہ گودنا ضلع سارن تشریف لے گئے، ان کی زیر نگرانی حصول علم میں مصروف رہے،، اس کے بعد مدرسہ اشاعت العلوم جوگیا مغربی چمپارن میں تحصیل علم میں مصروف رہے، اخیر میں مدرسہ اسلامیہ شمس الھدیٰ پٹنہ سے 1970ء میں سند فضیلت حاصل کیا، فراغت کے بعد مادر علمی مدرسہ حمیدیہ گودنا سے درس و تدریس کا آغاز کیا، پھر سون پور ہائی اسکول میں 1974 تا1981قیام رہا، 1981ء میں پوہدی بیلا ہایی اسکول آگیے، پندرہ سال بعد 1995ء میں آپ کا تبادلہ واٹسن ہایی اسکول مدھوبنی میں ہوگیا، جو ملازمت کے سفر کا آخری پڑاؤ واقع ہوا۔چنانچہ31/مئی 2009 ء کو وہیں سے سبکدوش و ریٹائر ہوئے۔

مزید تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں

یہاں کلک کریں

 

یہ بھی پڑھیں

Leave a Reply

FacebookWhatsAppShare