پٹنہ ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ جج کے 30عہدوں کے لئے فارم 20/جنوری تک
پٹنہ ہائی کورٹ سے ڈسٹرکٹ جج (انٹری لیول) کے لئے30عہدوں پربحالی کے لئے اشتہار نمبر1/2023/BSJS کے ذریعہ درخواست طلب کی ہے، کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی /انسٹی ٹیوشن سے لاء گریجویٹ جنہوں نے درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ تک 7 سال کی پریکٹس مکمل کی ہے اور جو پچھلے 3 سالوں میں ہر سال کم از کم 24 مقدمات میں حاضری دی ہو، درخواست فارم بھر نے کے اہل ہیں، پٹنہ ہائی کورٹ کے ویب سائٹwww.patnahighcourt.gov.in سے تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن فارم بھر سکتے ہیں،فارم بھرنے کاسلسلہ 22 دسمبر 2023 سے جاری ہے،20/جنوری 2024 آخری تاریخ ہے، یہ معلومات امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والے امیدواروں کے مفاد میں دی ہیں، عمر کی حد کا حساب مورخہ 01-01- کی بنیاد پر کیا جائے گا، ان عہدوں پر بحالی کے لئے جنرل امیدواروں کے عمر کی حد 35 سال سے 50سال کے درمیان مقرر ہے،ایس سی(SC) کے لئے سولہ فیصد(16%) ایس ٹی(ST) کے لئے ایک فیصد(1%)ای بی سی (EBC) کے لئے (21%)بی سی (BC)کے لئے بارہ فیصد(12%) اورای ڈبلیو ایس (EWS) امیدواروں کے لئے(10%) تک کی چھوٹ ہے، امتحان کی فیس: جزل/ BC EBC/ EWS// امیدوار کے لئے 1500 روپیہ SC/ST/OH امیدواروں کے لئے 750 روپیہ رکھی گئی ہے،یہ ڈائرکٹ بار اکزام سے بہار سپیریئر جوڈیشل سروس ہے۔
پیش کش: محمد اسعد اللہ قاسمی نالندوی