ہمارے بارے میں

ہر زمانے میں خبر رسانی اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت  مسلم رہی  ہے، پیغمبر انسانیت  رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے صفا کی پہاڑی، مواسم حج کا کامیاب استعمال اور مختلف قبائل کے لیے وفود کی تشکیل ارسال و تبلیغ کی حکمت عملی کے حصے تھے، موجودہ زمانے میں دنیا اپنی تمام تر وسعتوں کے باوجود سمٹ کر رہ گئی ہے، اور اس نے عالمی گاؤں کی حیثیت اختیار کرلی ہے،  سیکنڈوں میں خبریں موبائل اسکرینوں پر ہوتی ہیں، جس کہ وجہ سے اس سوشل میڈیائی دور میں موبائل اسکرینوں کی اہمیت  بہت بڑھ گئی ہے، ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر اردو کی سینکڑوں ویب سائٹس،  ویب پورٹلز اور بلاگز اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اپنی تنوعات اور خدمات کے پیشِ نظر لوگوں کی توجہات کا محور بنے ہوئے ہیں، ابو المحاسن ڈاٹ کام اسی کا تسلسل ہے۔  البتہ ہمارا مقصد  اردو زبان وادب، اور اسلامی ، فکری، معاشرتی، مذہبی ، تحقیقی مواد کی  عوام تک رسائی کرانا ہے، نوجوان باہمت قلمکاروں کو اپنے  افکار وخیالات کی ترسیل و اشاعت کے لیے یہ ویب سائٹ پر عزم ہے۔ ابو المحاسن ڈاٹ کام خبروں کی ترسیل،مضامین کے انتخاب اورمختلف کالمس کوپیش کرنے میں خالص اسلامی نبوی صحافت کے اصولوں پر عمل پیرا رہے گا۔

ابو المحاسن ڈاٹ کام کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ  اپنی تحریریں ہمیں info@abulmahasin.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں!

ابو المحاسن ڈاٹ کام  پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔

مدیر تحریر: غالب شمس قاسمی

مدیر انتظامی: محمد منصف قاسمی