متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر اب 10 چھٹیاں ملیں گی
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دینی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لیے شادی پر 10 دن کی رخصت کی منظوری دے دی ہے ، خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اگر ملازمین کسی وجہ سے مقررہ مدت میں یہ چھٹی نہیں لے سکیں تو وہ سپروائزر کی منظوری سے یہ رخصت اگلے سال منتقل کر سکتے ہیں؛ بشر طیکہ سال ختم ہونے سے پہلے معقول وجہ پیش کی جائے ، فوجی اہلکاروں کے حوالے سے واضحکیا گیا ہے کہ چھٹی کے دوران انہیں واپس نہیں بلایا جا سکے گا ، الا یہ کہ ناگزیر حالات پیش آئیں اور اگر کسی اہلکار کو واپس بلایا گیا تو بعد میں اس کی باقی چھٹیاں اسے دی جائیں گی خلیجی میڈیا کے مطابق، یہ قانون سرکاری اداروں ، خصوصی ترقیاتی زونز ، فری زونز ، عدلیہ اور دینی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکاروں پر لاگو ہوگا ، اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم بنانا ہے۔ ( دی وائس )