اسرائیلی فوج کا خان یونس اسپتال پر خوفناک حملہ،دسیوں افراد شہید اور زخمی

پیش کش: محمد اسعد اللہ قاسمی نالندوی

غزہ کی پٹی کے وسط میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہونے کے بعد آج بدھ کو غاصب اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں،فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے،اس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جس رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی وہ انجمن کے الامل اسپتال کے سامنے واقع ہے،غزہ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خان یونس میں اسپتال کے آس پاس کو نشانہ بنایا گیا(ایجنسی)

Leave a Reply

FacebookWhatsAppShare