اللہ کی نصرت، مسلمانوں کی جدوجہد،تحفظ اوقاف کی ضامن

مفتی محمد ثناء الہدی قاسمیؔ

اللہ کی نصرت، مسلمانوں کی جدوجہد،تحفظ اوقاف کی ضامن
اللہ کی نصرت، مسلمانوں کی جدوجہد،تحفظ اوقاف کی ضامن

مظفر پور 6/ ستمبر( پریس ریلیز) حکومت کی بری نظر اوقاف پر پڑ گئی ہے اور وہ اوقاف کی جائیداد پر قبضہ, تصرف ,منشاء واقف کے خلاف استعمال کو قانونی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے لیے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیمات کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور اب وہ جوائنٹ پارلیامنٹ کمیٹی کے زیر غور ہے، یہ ترمیمات منظور کی جائیں یا نہیں اس کے لیے کمیٹی نے عوام سے رائے مانگی ہے ،رائے 13 ستمبر تک ہی بھیجی جا سکتی ہے اس لیے اپنی طرف سـے اپنے خاندان اور متعلقین کی آراء بھیجنے میں جلدی کیجئے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری کیو بار کوڈ آپ کی خدمت میں پیش ہے, اس کا استعمال کر کے بآسانی آپ اپنی رائے کمیٹی کو بھیج سکتے ہیں, ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیسی امارت شرعیہ کے نائب ناظم, کاروان ادب اور اردو میڈیا فورم کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمیؔ نے کیا وہ مظفرپور واقع مدنی جامع مسجد ماڑی پور میں جمعہ سے قبل مسلمانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب فرما رہے تھے انہوں نے فرمایا کہ قوموں پر کبھی ایسا وقت آتا ہے کہ انہیں اپنی ترجیحات طے کرنی ہوتی ہیں، اس وقت کی سب سے بڑی ترجیح فوری طور پر کمیٹی کو آرا بھیجنا اور سروے کے کام پر توجہ دے کر اسے رجسٹر2 میں درج کرانا ہے مفتی صاحب نے حاضرین کو 15 ستمبر کو بابو سبھا مہاسبھاگار نزد گاندھی میدان پٹنہ اور تحفظ مدارس اسلامیہ کنونشن بمقام المعھد العالی امارت شرعیہ کے پروگرام سے بھی مسلمانوں کو باخبر کیا ,مفتی صاحب نے فرمایا کہ اللہ کی نصرت اور مسلمانوں کی جدوجہد ہی اوقاف کے تحفظ کی ضامن ہے اس لیے سرگرم ہوئیے اور اپنا وقت تحفظ اوقاف مدارس کے لیے فارغ کیجئے, مفتی صاحب نے تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کی محنت کی تعریف کی کہ ان کی محنت سے مظفر پور کی تمام مساجد میں بار کوڈ پہنچایا گیا اور اس موضوع پر بیانات کو یقینی بنایا جا سکا, مفتی صاحب کی دعا پر بعد نماز جمعہ مجلس اختتام پذیر ہوئی

یہ بھی پڑھیں

Leave a Reply