ملائیشیا میں اسرائیلی بحری جہازوں پر بندرگاہیں استعمال کرنے کی پابندی عائد
غزہ میں فسلطینی شہریوں کی بڑھتی اموات پر دنیا بھر میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور ملائیشیا نے اپنی بندرگاہوں پر ایسے جہازوں کے رُکنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو اسرائیل میں رجسٹرڈ ہوں یا وہاں سامان لے کر جا رہے ہوں،عرب نیوز کے مطابق اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک ملائیشیا میں عوامی سطح پر اس کے خلاف روزانہ احتجاج کیا جا رہا ہے،ملائیشیا میں اسرائیل کی شپنگ کمپنی زیڈ آئی ایم اور دیگر اسرائیلی پرچم بردار بحری جہازوں کی آمد پر پابندی کا اعلان وزیراعظم انور ابراہیم نے کیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’یہ پابندیاں اسرائیل کے بنیادی انسانی اصولوں کو نظر انداز کرنے اور فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام اور مظالم کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا ردعمل ہیں (ایجنسی)
پیش کش: محمد اسعد اللہ قاسمی نالندوی