فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کو دھمکی
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی اسپین کو دھمکی ، کہا: ہسپانوی
قونصل خانے اورفلسطینیوں کے درمیان رابطہ منقطع کر دیں گے

تل ابیب ، (ایجنسی ): اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے جمعہ کو کہا کہ میڈرڈ (اسپین) کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے منصوبے کے جواب میں انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپین کے سفارتی مشن اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے درمیان رابطہ منقطع کر دیا جائے ۔
اے ایف پی کی خبر کے مطابق کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے اسرائیل میں اسپین کی نمائندگی اور فلسطینیوں کے درمیان تعلق منقطع کرنے اور یروشلم میں ہسپانوی قونصل خانے کو مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے سے منع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریمل اسپین کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسپین کے نائب وزیر اعظم کی طرف سے دریا سے سمندر تک فلسطین کو آزاد کرنے کے یہود مخالف مطالبے کے جواب میں تھا۔