مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا کے سابق طالب علم مفتی محمد منصف قاسمی،ضلع ہگلی مغربی بنگال کے قاضی منتخب

حضرت امیر شریعت کے ہاتھوں سے دستارقضاء باندھی گئی، والدین، رشتہ داروں میں خوشی کی لہر،اساتذۂ کرام کی طرف سے مبارک بادی اور نیک خواہشات

(پریس نیوز، گریا،ارریہ) ضلع ہگلی مغربی بنگال کا معروف دینی وتعلیمی ادارہ مدرسہ عربیہ حنفیہ قاسم العلوم تیلنی پاڑہ کے عظیم الشان اجلاس دستاربندی کی ایک پروقار تقریب میں جہاں مدرسہ ہذا کے فارغین حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی، ساتھ ہی ہندوستان کی ایک قدیم ومعروف تنظیم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے ایک نئے دارالقضاء کا قیام عمل میں آیا اور مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا ضلع ارریہ کے سابق طالب علم مفتی محمد منصف قاسمی صاحب کو دارالقضاء ضلع ہگلی مغربی بنگال کا قاضی شریعت مقرر کیا گیا۔

محمد منصف قاسمی
محمد منصف قاسمی

اس پر وقار اجلاس دستار بندی میں حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم، امیر شریعت ثامن امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ وحضرت مولانا مفتی محمد انظارعالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب صدر مفتی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، قاضی مجیب الرحمان قاسمی صاحب معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مولانا توفیق احمد اعظمی صاحب ناظم جامعہ حسینیہ لال دروازہ جون پور (یوپی) حضرت مولانا مفتی روح الامین قاسمی صاحب استاذ المعہد العالی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مفتی محمد ضمیرالدین قاسمی صاحب قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ 25 فیرس لین کولکاتا، مولانا اکبر قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ توپسیا کولکاتا ودیگر اکابر علماء کرام کے دست مبارک سے مفتی وقاضی محمد منصف قاسمی صاحب کو ضلع ہگلی مغربی بنگال کا قاضی شریعت مقررکیا گیا اور دستار قضاء ان کے سروں پر باندھا گیا۔

اس موقع سے دارالعلوم دیوبند کے سابق معین مدرس مفتی عبدالوارث القاسمی صاحب ناظم مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک بادی پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا سے سیکڑوں حفاظ کرام فارغ ہوئے ہیں لیکن مفتی محمد منصف قاسمی ہی اکیلے وہ حافظ رہے ہیں جنہوں نے مکمل قرآن مجید کا حفظ ایک نشست میں سنایا تھا، پھر درجہ فارسی کی تعلیم حاصل کرکے جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور گئے، جہاں پر انہوں نے عربی اول اورعربی دوم کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی خانقاہ دیوبند میں عربی سوم وچہارم کی تعلیم مکمل کی، بعدہ پنجم تا دورہ کا سفر دارالعلوم وقف دیوبند سے مکمل کئے۔

پھر المعہد العالی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے افتاء اور قضاء کی تربیت حاصل کی اور اللہ رب العزت کے فضل واحسان سے ضلع ہگلی مغربی بنگال کے قاضی شریعت منتخب کئے گئے ہیں۔

اس کامیابی سے جہاں ان کے والدین،اعزہ واقرباء، دوست واحباب سبھی خوش ہیں،ساتھ ہی ان کے جملہ اساتذہ کرام بھی بارگاہ ایزدی میں سر بسجود ہیں کہ ان کی محنتوں اور خصوصی توجہ کا شجر روز بروز بڑھتا، ترقی کرتا اور بارآور ہوتا جارہاہے۔ فللّٰہ الحمد والشکر۔

اور دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی نظر بد سے محفوظ فرمائے،علم وعمل میں دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے اور مفید خاص وعام بنائے۔ آمین

اس موقع سے مفتی جمشید عادل قاسمی صاحب، قاری احمد حسن صاحب، حافط توحید عالم صاحب، حافظ محمد حسین صاحب، حافظ جابر عالم صاحب، حافظ محمد قربان علی صاحب، مولانا عبدالکریم قاسمی صاحب، مولانا شمس تبریز صاحب، قاری محمد شعیب صاحب، مولانا محمد ابوانظر صاحب، مولانا تنویر عالم ندوی صاحب نے بھی مبارک بادی پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں

Leave a Reply