امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خاں رشادی کا انتقال عظیم سانحہ اور ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان

مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

بنگلور ( پریس ریلیز ) آج مورخہ 12 جنوری 2026 کو واٹس ایپ کھولتے ہی یہ خبر سامنے ائی کہ کرناٹک کے امیر شریعت حضرت مولانا صغیر احمد خاں رشادی کا انتقال ہوگیا ، اس عظیم سانحہ کی خبر پڑھ کر دل سوگوار ہو گیا ، انا للہ و انا الیہ راجعون

امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خاں رشادی کا انتقال عظیم سانحہ اور ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان
امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خاں رشادی کا انتقال عظیم سانحہ اور ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان

حضرت محمد صغیر احمد خاں رشادی کرناٹک کے امیر شریعت اور نامور عالم دین تھے ، وہ دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے مہتمم اور ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے فعال و سینیئر رکن تھے ، وہ جید عالم دین ، تقوی اور اخلاص کے پیکر تھے ، ان کا انتقال عظیم سانحہ اور ملک و ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ حال مقیم بنگلور نے پریس ریلیز میں کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ان سے بہت سی مرتبہ ملاقات کا موقع میسر آیا ، ان کے بیانات پڑھنے اور تقریر سننے کا موقع بھی ملا ، ان کا شمار ملک کے ممتاز علماء میں ہوتا تھا ، وہ معتدل افکار کے حامل تھے ، ملی مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے ، وہ دین اور شریعت پر مضبوط موقف اور اس کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرتے تھے

حضرت مولانا دینی علوم اور اقدار کے حامل اور ان کے تحفظ کے علمبردار تھے ، انہوں نے نہایت ہی اخلاص کے ساتھ اپنی پوری زندگی علوم و فنون کی ترویج و اشاعت اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے کام کیا ، یہی نہیں بلکہ اپنی پوری زندگی اسی کے لئے وقف کر دی ، ان کی خدمات کا دائرہ وسیع ہے ، وہ اج ہمارے درمیان نہیں رہے ، مگر وہ اپنی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ،

دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا مرحوم کی مغفرت کرے ، درجات بلند کرے ، ملک و ملت کو نعم البدل اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Leave a Reply