مولانا آزاد میڈیکل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کا اب بھی موقع
15 جنوری تک مختلف کورس میں داخلہ لیکر خصوصی رعایت کا فائدہ اٹھائیں: ڈاکٹر عقیل صدیقی/ ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی
مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ کے مختلف کورسوں میں داخلہ لے کر اپنے کیریئر اور مستقبل روشن کرنے کا موقع اب بھی باقی ہے، طلبا و طالبات 15/ جنوری 2024 تک مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ کے BPT BMLT, BMRT, BOTT, DRESSER اور DMLT, DOT, میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات اس ادارے کورسیز میں داخلہ لے کر روزگار کے بہترین مواقع حاصل کر سکتے ہیں، انسٹی ٹیوٹ کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی اور پرنسپل ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے یہ باتیں خواہش مند طلباو طالبات کو توجہ دلاتے ہوئے کہی ہیں،انہوں نے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ طلبہ مختلف تکنیکی شعبے میں داخلہ لے کر اپنی علمی تشنگی بجھاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مسلسل محنت و لگن سے کوشاں ہیں، ادارے میں ابھی بھی بہت سارے کورسیز میں داخلہ کے لئے سیٹیں خالی ہیں جن میں طلبا و طالبات داخلہ لے کر اپنی دیر یہ تعلیمی خواہش کو پورا کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں معاشی طور سے کمزور طلبا و طالبات کیلئے خصوصی آفر ہے، انہیں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جہاں فیس میں خصوصی چھوٹ دی جائے گی وہیں انہیں مطلوبہ کورس کی فیس قسطوں میں ادا کرنے کی بھی سہولت ملے گی، انسٹی ٹیوٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی اور پرنسپل ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے بتایا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں مختلف کورسیز کے لئے کلاسیز سرگرمی کے ساتھ چل رہے ہیں، مزید خواہش مند طلبا و طالبات کے لئے داخلہ کی گنجائش ابھی باقی ہے، خواہش مند انٹر پاس طلبا و طالبات 15 جنوری تک داخلہ لے کر استفادہ کر سکتے ہیں، ہماری انتظامیہ کمیٹی نے ویسے طلبا و طالبات کو خصوصی رعایت اور سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں حصول تعلیم کی خواہش ہے مگر وہ اقتصادی حالات سے کمزورہونے کے سبب اپنی خواہش پوری نہیں کرے پارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں اقلیتی طلبا وطالبات کے لئے بھی خصوصی رعایات ہیں، جناب صدیقی اور پالوی نے کہا کہ یہ ادارہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت بہار سے منظور شدہ اور بہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس، پٹنہ سے ملحق ہے، ڈاکٹر عقیل صدیقی نے مزید بتایا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں کے لئے 33 فیصد سیٹ مختص ہیں۔ جناب عقیل صدیقی اور ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے مزید کہا کہ یہاں ہوسٹل کی سہولت اور اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ضرورت مند طلبا وطالبات کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا فائدہ دلانے میں ادارہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔
پیشکش: محمد اسعد اللہ قاسمی نالندوی