اسرائیل تسلیم کرنے والی بات خالد مشعل کی نہیں صحافی کی ذاتی رائے تھی: حماس

حماس نے کہا ہے کہ صحافی جارجس مالبرونوٹ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حماس کے رہنما خالد مشعل کے بیانات میں اپنی ذاتی رائے شامل کی ہے،1967کی سرحد پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عزم کی بات خالد مشعل کی نہیں صحافی کی اپنی ذاتی رائے ہے،حماس نے ایک بیان میں کہا کہ خالد مشعل کے صحافی جارج مالبرونوٹ کے ساتھ انٹرویو کے بارے میں جو کچھ پھیلایا جارہا ہے وہ درست نہیں،یہ انٹرویو فرانسیسی اخبار لی فیگارومیں شائع ہوا تھا،اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے سے متعلق سوال بھی شامل تھا،اخبار میں مذکورہ بالا صحافی نے اپنی رائے کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے، مضمون میں تبصرے برادرم خالد مشعل کے واضح اور مخصوص بیانات سے میل نہیں کھاتے، خالد مشعل نے صہیونی وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا، یہ واضح تضاد ہے۔اخبار میں جو پیش کیا گیا یہ
صحافتی پیشہ ورانہ مہارت کے منافی ہے(ایجنسی)

پیش کش: ✍️ محمد اسعد اللہ قاسمی نالندوی

یہ بھی پڑھیں

Leave a Reply

FacebookWhatsAppShare