مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی حیدر آباد میں پالی ٹیکنیک ڈپلوما کورسیز میں داخلے جاری

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی

حیدر آباد ( پریس ریلیز) : تعلیمی سال ۲۰۲۴ ء کے لئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پالی ٹیکنیک ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ، ڈپلوما ان کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، ڈپلوما ان الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ، ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلے جاری ہیں۔

اس بارے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدر آباد کیمپس میں واقع پالی ٹیکنیک کے پرنسپل ڈاکٹر محمد یوسف خان نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہر ڈپلوما کیلئے ۶۰ سیٹیں دستیاب ہیں۔ 

مانو پالی ٹیکنیک کو اے آئی سی ٹی ای سے ۲۰۱۲ء میں منظوری ملی تھی۔ غیر مقامی طلبہ کیلئے محدود ہاسٹل کی سہولت دستیاب ہے۔ 

پالی ٹیکنیک کے مذکورہ چاروں ڈپلوما کورسیز میں داخلوں کے متعلق مزید تفصیل کیلئے موبائل نمبر 9848171044 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں ہی قابل قبول ہیں۔

پراسپکٹس اور دیگر تفصیل آن لائن ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ 

پریس ریلز کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سید معاذ احمد نے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسیٹی پالی ٹیکنیک سے ۲۰۱۵ میں ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی پاس کیا۔ اُردو میڈیم کے اس طالب علم نے پالی ٹیکنیک کے بعد د کن انجینیرنگ سے کالج سے سی ایس ای میں بی ٹیک کی تعلیم مکمل کی اور آج سید معاذ ای جی گروپ لندن میں سیلز ایڈ منسٹریٹر کے طور پر سالانہ ۵۲ لاکھ کی تنخواہ پر برسرِ کار ہیں۔

بہار سے تعلق رکھنے والے عظیم الحق نے سول انجینئر نگ میں ۲۰۱۷ء میں ڈپلوما مکمل کیا۔ اس کے بعد سول انجینئرنگ میں ڈگری ۲۰۲۱ ء میں حاصل کی اور آج وہ بنگلور میں بائی جو کمپنی میں سالانہ دس لاکھ کی تنخواہ پر ملازم ہیں۔ سید معاذ احمد اور عظیم الحق کی طرح اس یونیورسٹی کے پالی ٹیکنیک کے فیض یافتہ کئی طلبہ یوپی اور بہار میں سرکاری ملازمت کر رہے ہیں۔ کچھ طلبہ پرائیویٹ کمپنیوں میں جاب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Leave a Reply